سعودی عرب نے عمرہ زائرین کے لئے ویزے کی معیاد ایک ماہ سے بڑھا کر 3 ماہ کردی ہے۔ سعودی عرب کے وزیرحج وعمرہ ڈاکٹر توفیق الربیع نے ایک بیان میں کہا ہے کہ دنیا کے تمام ممالک سے آنے والے عمرہ زائرین اب 3 ماہ تک مملکت میں قیام کرسکیں گے۔ انہوں نے کہا کہ آن لائن پلیٹ فارم ’نسک ‘ کے ذریعے عمرہ اور زیارت ویزوں کا اجرا آسان کردیا گیا ہے۔
style=”display:none;”>