وزیر خزانہ اسحاق ڈار کے خلاف آمدن سے زائد اثاثہ جات ریفرنس میں احتساب عدالت اسلام آباد نے اسحاق ڈار کی درخواست پر نیب کو نوٹس جاری کر دیا۔ کیس کی سماعت جج محمد بشیر نے کی۔ اسحاق ڈار اپنے وکیل کے ساتھ عدالت کے روبرو پیش ہوئے۔ وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ بھی ان کے ساتھ تھے۔
جج احتساب عدالت نے اسحاق ڈار سے استفسار کیا کہ آپ کی جانب سے وارنٹ گرفتاری منسوخی کی درخواست موصول ہوئی ہے۔ آپ اتنا عرصہ کہاں تھے؟ اسحاق ڈار نے عدالت کو بتایا کہ میں بیماری کی وجہ سے بیرون ملک گیا تھا، عمران خان کی حکومت نے میرا پاسپورٹ منسوخ کردیا تھا، پاسپورٹ منسوخی کی وجہ سے پاکستان واپس نہیں آسکا تھا۔
عدالت نے اسحاق ڈار کو حاضری کے بعد جانے کی اجازت دیتے ہوئے کہا کہ وارنٹ منسوخی درخواست اثاثہ جات ریفرنس کے ساتھ سنیں گے۔ عدالت نے کیس کی سماعت 7 اکتوبر تک ملتوی کر دی۔
style=”display:none;”>