جاپان کے سابق وزیر اعظم شنزو ایبے کی آخری رسومات سرکاری سطح پر منعقد ہو رہی ہیں۔ اس موقع پر ہزاروں مظاہرین بھی جمع ہیں۔ دنیا بھر کے رہنما بھی آخری رسومات میں شرکت کے لیے ٹوکیو پہنچے ہیں۔
جاپان کے سڑسٹھ سالہ سیاست دان اور طویل عرصے تک وزیر اعظم رہنے والے شینزو ایبے کو جولائی میں ایک انتخابی ریلی کے دوران گولی مار کر قتل کر دیا گیا تھا۔ انہوں نے جاپان کے آئین میں کئی تبدیلیاں کی تھیں جنہیں عوام نے پسند نہیں کیا تھا۔ آخری رسومات کے موقع پر بیس ہزار پولیس اہلکاروں کو تعینات کیا گیا ہے۔
style=”display:none;”>