وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری اور امریکی نمائندہ خصوصی برائے افغانستان ٹومس ویسٹ کے درمیان نیو یارک میں ملاقات ہو ئی۔ اس موقع پر وزیر خارجہ نے ایکسٹنڈڈ ٹرائیکا میکانزم سمیت افغانستان میں آگے بڑھنے کے راستے کے لیے علاقائی اتفاق رائے پیدا کرنے میں پاکستان کے کردار کو اجاگر کیا۔
انہوں نےافغانستان اور خطے میں دیرپا امن اور استحکام کے لیے عالمی برادری کے عبوری افغان حکومت کے ساتھ روابط جاری رکھنے کی اہمیت پر بھی زور دیتے ہوئے کہاکہ پرامن، مستحکم، خوشحال افغانستان پاکستان کی ترجیح ہے۔
وزیر خارجہ نےافغانستان کے ساتھ دوطرفہ روابط اور عالمی برادری کی جانب سے انسانی امداد میں سہولت کے لیے پاکستان کے مختلف اقدامات کو بھی اجاگر کیا۔ انہوں نے کہاکہ خراب انسانی صورتحال، موسم سرما میں پناہ گزینوں کی نقل مکانی دہشت گردوں کا موقع سے فائدہ اٹھانے کا سبب بن سکتے ہیں۔
ٹومس ویسٹ نے افغانستان میں امن و استحکام اور انخلاء میں سہولت کے لیے پاکستان کی کوششوں کو سراہا۔ دونوں فریقوں نے افغان عوام کی مشکلات کے خاتمے، علاقائی امن و استحکام کے فروغ کے لیے کوششوں اور مشترکہ مقاصد کے لیے مسلسل تعاون کی ضرورت پر زور دیا۔
style=”display:none;”>