سیلاب سے متاثرہ صوبہ سندھ میں ڈینگی اور ملیریا کےکیسز میں روز بہ روز اضافہ ہورہا ہے ، محکمہ صحت سندھ کے جاری کردہ اعداد وشمار کے مطابق گزشتہ 48 گھنٹوں میں کراچی میں ڈینگی 403 کیسز ریکارڈ کئے گئے سب سے زیادہ کیسز ضلع شرقی میں 116، ضلع کورنگی میں 107، ضلع وسطی میں 72 اور ضلع جنوبی میں 61 کیسز رپورٹ ہو ئے۔
حیدرآباد ڈویژن میں 16، لاڑکانہ ڈویژن میں 1، سکھر ڈویژن میں 2 اور شہید بینظیر آباد ڈویژن میں چار کیسز رپورٹ ہوئے ۔اس طرح مجموعی طورپر گزشتہ اڑتالیس گھنٹوں میں صوبہ میں 426 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں ۔مجموعی طورپرستمبر کے مہینے میں اب تک 2 ہزار 246 کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں ۔۔ڈینگی سے اب تک کراچی میں 9 مریض جاں بحق ہوچکے ہیں۔
صو بے سندھ میں ملیریا کے کیسز میں بھی اضافہ ہورہا ہے۔ ابتک حیدرآباد ڈویژن میں 1ہزار 172 کیسز، سکھرڈویژن میں 218 کیسز ، لاڑکانہ ڈویژن میں 915 کیسز ، میرپورخاص ڈویژن میں 586 کیسز ،شہید بینظیر آباد ڈویژن میں 89 کیسز جبکہ کراچی میں 31 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں ۔۔اس طرح مجموعی طورپر صوبے سندھ میں 3 ہزارگیارہ کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں۔
style=”display:none;”>