اسلام آباد میں جعلی اور غیر رجسٹرڈ ادویات کی روک تھام کے لئے کریک ڈاون جاری ہے ۔ ڈرگ کنٹرول ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ اسلام آباد نے غیر رجسٹرڈ اور سمگلڈ ادویات کی اطلاع پر آئی ایٹ مرکز میں چھاپہ مارا۔ چھاپے کے دوران غیررجسٹرڈ اور ممنو عہ ا دو یا ت کی بھاری مقدار کو قبضے میں لے لیا گیا۔ ڈیلیوری آفس سیل کرنے کے بعد ملوث افراد کیخلاف مقدمہ درج کر کے ڈریپ ایکٹ کے تحت کارروائی بھی کی جارہی ہے۔ گولڑہ میں بھی غیر رجسٹرڈ ادویات برآمد ہونے پر ایک فارمیسی کو سیل کردیا گیا۔
ایک فارمیسی کو ادویات کی وارنٹی نہ دکھانے پر سٹاک کو قبضے میں لے لیا گیا۔ وفاقی وزیر صحت عبدالقادر پٹیل نے کہا ہے کہ ملک بھر سے جعلی اور غیر رجسٹرڈ ادویات کا خاتمہ اولین ترجیح ہے، جو عناصر منظورشدہ قیمت سے زائد فروخت میں ملوث ہوں گے ان کے خلاف بھی سخت قانونی کارروائی کی جائے گی۔ انہوں نے کہاکہ صحت کے شعبے میں بہتری لانے کیلئے عملی اقدامات یقینی بنارہے ہیں۔عوام کو معیاری ادویات کی بلاتعطل فراہمی یقینی بنائیں گے۔
style=”display:none;”>