پی ڈی ایم اے بلوچستان نے سیلاب اور بارشوں سے ہونے والے نقصانات کے تازہ اعداد و شمار جاری کر دئیے۔صوبے میں بارشوں و سیلاب سے جاں بحق افراد کی مجموعی تعداد 281 ہوگئی ہےاور 172 افرادزخمی ہوگئے ہیں ۔5لاکھ سے زائد مویشی ہلاک ہوئے ، مجموعی طور پر ایک لاکھ 85ہزار گھر متاثر ہوئے،جس میں 65 ہزار گھر مکمل طور پر تباہ جبکہ 1 لاکھ 25 ہزار گھروں کو جزوی طور پر نقصان پہنچا۔
تازہ اعداد و شمار کے مطابق، 9 لاکھ ایکڑ زرعی رقبے کو بھی نقصان پہنچا ہے، زرعی مقاصد کے لیے استعمال ہونے والے دو لاکھ سے زائد ٹیوب ویلز و سولر سسٹم کو بھی نقصان پہنچا،مجموعی طور پر 15سو زائد کلومیٹر شاہراہیں متاثر ہوئیں۔۔
style=”display:none;”>