بلوچستان میں سیلاب کی تباہ کاریوں سے مزید 8 افراد جاں بحق ہوگئے، جس کے بعد صوبے میں جاں بحق افراد کی تعداد 278 ہو گئی۔ پی ڈی ایم اے کے مطابق مجموعی طور پر صوبے بھر میں 65 ہزار مکانات منہدم، جبکہ 1 لاکھ 25 ہزار جزوی نقصان کا شکار ہوئے۔
بارشوں میں 2 ہزار 198 کلو میٹر پر مشتمل مختلف شاہرائیں بھی شدید متاثر ہوئیں اور مختلف مقامات پر 22 رابطہ پل بھی ٹوٹ چکے ہیں۔ بارشوں سے تقریبا 5 لاکھ کے قریب مال مویشی بھی مارے گئے اور 9 لاکھ ایکڑ زرعی اراضی کو بھی نقصان پہنچا۔
style=”display:none;”>