افغانستان کے دارالحکومت کابل میں طالبان کی تربیتی مشق کے دوران ایک بلیک ہاک ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہو گیا ہے۔ اس واقعے میں تین افراد ہلاک ہوئے ہیں۔ امریکی ساختہ بلیک ہاک ہیلی کاپٹر تربیتی مشق کے دوران نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی کے کیمپس میں فنی خرابی کی وجہ سے گر کر تباہ ہوا۔ اس واقعے میں پانچ افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔ اگست 2021 میں غیر ملکی افواج کے انخلا کے بعد طالبان نے امریکی ساختہ ایئر کرافٹس قبضے میں لے لیے تھے ۔
style=”display:none;”>