پاک فضائیہ خیبرپختونخوا، بلوچستان، سندھ اور جنوبی پنجاب کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں ریسکیو اور بحالی کے عمل کے لئے ہر ممکن تعاون فراہم کر رہی ہے۔ ایمرجنسی ریسپانس ٹیموں نے ضرورت مند خاندانوں میں کھانا، بنیادی غذائی اجناس پر مشتمل خشک راشن کے پیکٹ تقسیم کیے ہیں۔ پاک فضائیہ کے فیلڈ میڈیکل کیمپوں میں 1 ہزار 389 مریضوں کا طبی معائنہ بھی کیا گیا۔
style=”display:none;”>