الیکشن کمیشن میں تحریک انصاف کے عمران خان، فواد چودھری، اسد عمر کے خلاف توہین کمیشن معاملے پر چار رکنی بنچ نے کیس کی سماعت کی۔ فواد چودھری کے وکیل نے جواب جمع کروانے کے ساتھ الیکشن کمیشن کا دائرہ اختیار چیلنج کر دیا۔ توہین الیکشن کمیشن کیس میں بنچ اور توہین کمیشن نوٹس کی قانونی حیثیت کے اعتراضات پر فیصلہ محفوظ کر لیا گیا۔
تحریک انصاف کے فواد چودھری اور اسد عمر نے الیکشن کمیشن میں اپنا جواب جمع کروا دیا جبکہ تحریک انصاف کے وکیل نے عمران خان کے جواب کے حوالے سے موقف اختیار کیا کہ عمران خان کے جواب پر ان کے دستخط ہونا باقی ہیں۔ آج ہی ان کا جواب بھی جمع کروا دیں گے ۔ الیکشن کمیشن نے معاملے پر فیصلہ محفوظ کر لیا ۔۔الیکشن کمیشن عمران خان کا جواب آنے کے بعد جوابات کا جائزہ لے کر حکم جاری کرے گا۔
style=”display:none;”>