پاکستان مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ دوسروں کا احتساب کرنے والے سابق چیئرمین نیب کو اپنے اثاثے قوم کے سامنے رکھنے چاہئیں۔ نیب کے ادارے کا احتساب ہونا زیادہ ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ ان کا کیس چار سال سے نیب میں ہے پیشیاں ہوتی ہیں پر کیس آگے نہیں بڑھ رہا۔ انہوں نے کہا کہ ریاستی اداروں کے سربراہان کی تقرریوں کا طریقہ کار آئین میں درج ہے۔
جیسے بھی کوئی ابھام ہو وہ آئین پڑھ لے۔ کراچی میں احتساب عدالت کے باہر میڈیا نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ موجودہ مہنگائی اور معاشی مسائل عمران خان کی حکومت کے پیدا کئے ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سابق دور حکومت میں ریکارڈ کرپشن ہوئی۔
style=”display:none;”>