آئی سی سی کا دونوں کھلاڑیوں پر میچ فیس کا 25فیصد جرمانہ
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے پاکستانی بیٹر آصف علی اور افغانستان کے بولر فرید احمد پر میچ فیس کا 25 فیصد جرمانہ عائد کیا ہے۔
آئی سی سی نے گزشتہ روز ایشیا کپ کے میچ میں آصف علی اور فرید احمد کے درمیان گرما گرمی کے معاملے پر اپنا فیصلہ سنا یا۔میچ ریفری نے لیول ون ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر دونوں کھلاڑیوں پر جرمانہ عائد کیا۔ میچ کے دوران آصف علی اور افغانستان ٹیم کے فاسٹ بولر فرید احمد کے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ ہوا تھا۔
style=”display:none;”>