ایل ایس بند کو مختلف جگہوں پر کٹ لگانے کے بعد سیہون کے علاقے سے منچھر جھیل کا سیلابی پانی دریائے سندھ میں داخل ہونے لگا ہے۔
منچھر جھیل کے سیلابی پانی کو دریا میں بہانے کے لیے کرم پور گاؤں کے قریب ایل ایس بند کو تین کٹ لگائے گئے۔ محکمہ آبپاشی نے بھاری مشینوں کا استعمال کرتے ہوئے کٹ لگانے کا کام مکمل کیا۔ انتظامیہ نے اس موقع پر کرم پور ٹلٹی روڈ سے سیہون، دادو اور لاڑکانہ جانے والی ٹریفک کو بھی بند کر دیا۔
کٹ لگانے سے منچھر جھیل کا سیلابی پانی تیزی سے دریائے سندھ میں بہہ رہا ہے، جس سے قریبی شہروں اور آبادیوں کو درپیش خطرہ ٹل گیا ہے۔
style=”display:none;”>