منچھر جھیل میں پانی کی سطح میں کمی آنا شروع ہو گئی ہے جبکہ جھیل کا پانی پکے کے مزید علاقوں میں داخل ہو گیا ہے، آر بی او ڈی سیم نالہ دو مقامات سے ٹوٹنے کے باعث سیلابی پانی تیزی سے قریبی دیہات کو لپیٹ میں لے رہا ہے۔ گزشتہ شب سندھ کے تاریخی قصبے ٹلٹی میں پانی داخل ہوگیا جبکہ بھان سیدآباد شہر کو بچانے کیلئے پانی کا رُخ موڑنے کی کوشش کی جارہی ہے۔
الرٹ جاری ہونے کے بعد بھان شہر کے اکثر رہائشی اپنے گھر چھوڑ محفوظ مقامات پر منتقل ہو گئے ہیں۔جامشورو اور سیہون شریف میں سیلاب نشیبی علاقوں کو ڈبونے کے بعد انڈس ہائی وے اور لنک روڈ تک پہنچ گیا ہے۔ منچھر جھیل کے پانی سے 9 یونین کونسلز متاثر ہوئی ہیں۔ جس سے 700 سے زائد چھوٹے بڑے دیہات زیر آب آ گئے ۔ موٹروے پولیس نے سیہون سے بھان سیدآباد تک انڈس ہائی وے کو ٹریفک کے لیے بند کردیا ہے۔
style=”display:none;”>