احتساب عدالت اسلام آباد میں سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کے خلاف ایل این جی ریفرنس میں شریک ملزم کی جانب سے نئے ترمیمی بل 2022 کے تحت ریفرنس خارج کرنے کی درخواست دائر کر دی گئی۔ درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ ریفرنس نیب کے دائرہ اختیار میں نہیں، احتساب عدالت نیب قانون کے مطابق ریفرنس خارج کرے ،درخواست شریک ملزم چودھری محمد اسلم کی جانب سے دائر کی گئی۔
درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ نیب قانون کے مطابق کابینہ، ای سی سی سمیت دیگر کمیٹیوں سے منظور شدہ منصوبے نیب کے دائرہ کار سے باہر ہیں۔ نیب نے ریفرنس خارج کرنے کی مخالفت کی۔ ریفرنس پراحتساب عدالت کے جج اعظم خان نے سماعت کی۔ کیس کی سماعت چار اکتوبر تک ملتوی کر دی گئی۔
style=”display:none;”>