مسلم لیگ ن کے رہنما سابق وزیر اعظم شاہدخاقان عباسی نے کہا ہے کہ سابق چیئرمین نیب جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال اپنے اثاثے قوم کےسامنے رکھیں اور خود کو قوم کے سامنے احتساب کیلئے پیش کریں۔
اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ عمران خان نے چار سال میں ملکی معیشت کوتباہ کردیا ہے ۔ پٹرول پر50 روپے ٹیکس عائد کرنا عمران خان حکومت میں لاگوہوا۔ انہوں نے کہاکہ عمران خان نے جیسے حکومت چلائی اس سےادارے کمزورہوئے ہیں ۔ حکومت اپناوقت پوراکرے گی،الیکشن مقررتاریخ پرہوں گے۔
style=”display:none;”>