کینیڈا کی پولیس نے کہا ہے کہ وسطی صوبے ساسک چیوان میں چاقو کے حملے کا ایک ملزم مردہ حالت میں پایا گیا ہے۔
31 سالہ ملزم کی لاش ملی ہے لیکن اس کا بھائی اور شریک جرم ابھی تک لا پتہ ہے۔جن کے بارے میں گمان کیا جا رہا ہے کہ وہ ریجینا شہر میں کہیں ہیں۔
کینیڈا کی حالیہ تاریخ کے بدترین پرتشدد واقعے میں جیمز سمتھ کری نیشن اور قریبی گاؤں ویلڈن میں 13 مقامات پر چاقو سے حملوں میں 10 افراد کو موت کے گھاٹ اتار دیا گیا تھا۔ ان حملوں میں 18 افراد زخمی بھی ہوئے۔اس وقت کینیڈا کے تین صوبوں کی پولیس مشتبہ ملزم کو ڈھونڈنے کی کوشش میں سرگرم ہے۔
style=”display:none;”>