چیئرمین پی ٹی آئی جناب عمران خان کا کہنا ہے کہ آج پشاور کے جلسہ میں، میں ان لوگوں کو جواب دوں گا جو مجھے بدنام کرنے کے لیے میرے الفاظ کو مسخ کر رہے ہیں۔
سابق وزیرِ اعظم نے ٹوئٹر پر جاری کی جانے والی انگریزی زبان میں اپنی ایک پوسٹ میں کہا ہے کہ، ہر بات کی ایک حد ہوتی ہے، اور یہ لوگ اب حد سے گزر گئے ہیں۔
عمران خان کا اپنے اس بیان میں مزید کہنا ہے کہ پی ڈی ایم کے ‘بدمعاشوں کے ایک ٹولے’ کی جانب سے میرے خلاف شدید پروپیگنڈا کیا جارہا ہے۔
انھوں نے کہا کہ یہ لوگ پی ٹی آئی کی مقبولیت سے خوفزدہ ہیں اسی لئے پی ڈی ایم ایسا کر رہی ہے۔ انھوں نے اپنی اس پوسٹ کا اختتام اس تنبیہ پر کیا:
” بس، اب بہت ہو گیا!”
Am following intense propaganda launched by PDM cabal of crooks against me.This stems from their being petrified of PTI’s soaring popularity. Today in Peshawar jalsa I will give proper reply to all those who have deliberately been distorting my words to malign me.Enough is enough
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) September 6, 2022
style=”display:none;”>