اسلام آباد ہائی کورٹ نے فواد چوہدری کے خلاف دی جانے والی توہینِ عدالت کی درخواست کو ناقابلِ سماعت قرار دے کر واپس کر دیا ہے۔ درخواست گزار ایک وکیل سلیم اللّٰہ خان تھے جو ذاتی حیثیت میں عدالت میں پیش ہوئے۔
انہوں نے عدالت میں دلائل دیتے ہوئے کہا کہ فواد چوہدری نے کہا کہ عمران خان کو توہینِ عدالت میں سزا ممکن نہیں، اس لئے کہ وہ پاپولر لیڈر ہیں، فواد چوہدری کا یہ بیان تمام عدلیہ کے خلاف ہے۔
اسلام آباد ہائی کورٹ نے قرار دیا کہ سیاسی بیانات اور فیصلوں پر تنقید سے توہینِ عدالت نہیں ہوتی، ایسے بیانات پر کارروائیاں کریں گے تو کوئی اور کام نہیں رہے گا۔ آپ جس کیس کا حوالہ دے رہے ہیں وہ پہلے ہی لارجر بینچ میں زیرِ سماعت ہے۔ کورٹ نے درخواست ناقابلِ سماعت قرار دے کر خارج کر دی
style=”display:none;”>