آرمی میں چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بیان پر شدید غم و غصہ ہے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کا کہنا ہے کہ نازک وقت میں پاک فوج کی سینئر قیادت کو متنازع بنانے کی کوشش انتہائی افسوسناک ہے۔
آئی ایس پی آرنے ایک بیان میں کہا ہےکہ آرمی چیف کے انتخاب کے عمل کو متنازع بنانا نہ ریاست پاکستان اور نہ ہی ادارے کے مفاد میں ہے، پاک فوج آئین پاکستان کی بالادستی کے عزم کا اعادہ کرتی ہے۔
آئی ایس پی آر کا کہنا ہےکہ پاک فوج کی سینئر قیادت کی اہلیت اور حب الوطنی دہائیوں پر محیط بے داغ، شاندار عسکری خدمات سے عیاں ہے، پاک فوج قوم کی سکیورٹی اور حفاظت کے لیے ہر روز جانیں قربان کر رہی ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز فیصل آباد میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا کہ موجودہ حکومت نے 4 مہینے میں ملک کا بیڑا غرق کردیا، یہ صرف کرپشن کیسز ختم کروانے آئے ہیں، الیکشن سے بھاگنے کا مقصد نومبر میں مرضی کا آرمی چیف لگانا ہے۔
style=”display:none;”>