ارجنٹائن کی نائب صدر کرسٹینا فرنینڈس قاتلانہ حملے میں بال بال بچ گئیں۔غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق حملہ آور نے پستول کرسٹینا فرنینڈس کی جانب کر کے فائر کیا لیکن گولی نہ چل سکی۔ارجنٹائن کی نائب صدر پر حملہ کرنے والے 35 سالہ برازیلین نژاد ملزم کو پستول سمیت گرفتار کر لیا گیا ہے غیر ملکی خبر ایجنسی کا کہنا ہے کہ حملے کے وقت کرسٹینا فرنینڈس گھر کے باہر سپورٹرز کے درمیان موجود تھیں۔واضح رہے کہ کرسٹینا فرنینڈس پر کرپشن کے الزامات میں مقدمہ چل رہا ہے۔کرسٹینا فرنینڈس 2007ء اور 2015ء میں ارجنٹائن کی 2 بار صدر بھی رہ چکی ہیں۔
style=”display:none;”>