روس نےکثیر ملکی ”ووسٹو-2022“ مشترکہ فوجی مشقیں شروع کی ہیں۔
روسی وزارت دفاع کے مطابق سمندری علاقے پریمورسکی میں ہونے والے ان مشقوں میں 14ممالک سے فوجی اور مبصرین شرکت کررہے ہیں۔ مشقیں روس کے 7 شوٹنگ مقامات کے علاوہ بحیرہ اوخوتسک اور بحیرہ جاپان میں ہوں گی۔ ووسٹوک مشقوں میں 50 ہزار فوجی، 140 طیارے اور 60 جنگی بحری جہازوں سمیت 5 ہزار سے زائد اسلحہ اور فوجی ساز و سامان شامل ہے۔
مشقوں کامقصد ملک کے مشرق میں قیام امن اور فوجی تحفظ کو یقینی بنانا ہے۔ سات ستمبر تک جاری رہنے والی مشقوں میں روس، بھارت، چین، بیلاروس اور تاجکستان شامل ہیں۔ دیگر ممالک کا نام ظاہر نہیں کیاگیا۔
style=”display:none;”>