بھارت کی ریاست آسام میں بی جے پی کی حکومت اب تک شدت پسند تنظیموں سے روابط کے الزام میں تین اسلامی مدرسوں کو گرا چکی ہے۔ تازہ واقعے میں مرکز المعارف قرآنیہ کی عمارت منہدم کر دی گئی۔
بھارتی ریاست آسام میں ہندو قوم پرست جماعت بی جے پی کی انتظامیہ نے اس الزام کے تحت مدرسے کو بلڈوزر سے گرا دیا کہ اس اسلامی تعلیمی ادارے کے دہشت گردوں سے مبینہ روابط تھے۔
اس سے قبل پولیس نے بنگلہ دیش کے ایک شدت پسند گروپ سے مبینہ تعلق کے الزام میں اس مدرسے سے پانچ افراد کو گرفتار کرنے کا دعویٰ بھی کیا تھا۔
style=”display:none;”>