شدید ترین معاشی بحران کے شکار ملک سری لنکا کے ساتھ آئی ایم ایف کا اسٹاف لیول معاہدہ طے پا گیا ہے تاہم ابھی اس کی منظوری مالیاتی ادارے کے ایگزیکٹو بورڈ سے لینا ہوگی۔ سری لنکا کو عالمی منڈی سے تیل، ادویات اور دیگر اشیائے ضروریہ کی خریداری کے لیے ڈالرز کی شدید قلت کا سامنا ہے جس پر اس نے آئی ایم ایف سے 3 ارب ڈالر قرض کی درخواست کر رکھی ہے۔
قرض کی فراہمی کے لیے سری لنکا کے حکام اور آئی ایم ایف کے اسٹاف کے درمیان اسٹاف لیول پر مذاکرات گزشتہ ہفتے سے جاری تھے اور اب فریقین نے ایک معاہدے پر اتفاق کرلیا ہے۔
style=”display:none;”>