پاکستان نے اب تک مجموعی طور پر ایک کھرب 31 ارب روپے کی نقد امداد حاصل کرلی ہے۔ عالمی بینک سیلاب زدگان کی امداد کے لئے 82 ارب، امریکہ ساڑھے چھ ارب، ایشیائی ترقیاتی بینک ساڑھے پانچ ارب، چین چھ کروڑ چھیاسٹھ لاکھ، یورپی یونین 30 کروڑ روپے ملے ہیں۔
اس کے علاوہ ترکیہ 6 اور متحدہ عرب امارات سےامدادی سامان کے3 جہاز پہنچ چکے ہیں۔ انقرہ سے سامان کی ٹرین بھی روانہ ہو چکی ہے جبکہ آسٹریلیا اور آذربائیجان بھی 20 لاکھ ڈالر دیں گے۔
style=”display:none;”>