سابقہ سوویت یونین کے آخری صدر میخائل گورباچوف طویل علالت کے بعد انتقال کر گئے۔ ان کی عمر91 برس تھی۔ گورباچوف 2 مارچ 1931 کو پیدا ہوئے۔
گورباچوف نے 1990 میں نوبل امن انعام جیتا تھا۔ انہیں یہ انعام سوویت یونین اور مغربی ممالک کے فوجی اتحاد نیٹو کے درمیان کئی دہائیوں سے جاری سرد جنگ کے پر امن خاتمے پر دیا گیا تھا۔
گورباچوف نے 1952 میں کمیونسٹ پارٹی میں شمولیت اختیار کی اور1971 میں اس کی مرکزی کمیٹی کے رکن بن گئے۔سوویت صدر کا عہدہ چھوڑنے کے بعد وہ سماجی اور ادبی سرگرمیوں میں مصروف رہے۔
style=”display:none;”>