چاچڑاں کے مقام پر دریائے سندھ میں اس وقت اونچے درجے کا سیلاب ہے اورتازہ ترین اطلاع کے مطابق 7 لاکھ 25 ہزار کیوسک کا ایک بڑا سیلابی ریلا اس وقت رحیم یار خان سے گزر رہا ہے۔ انتظامیہ نے چار مقامات پر مرکزی حفاظتی بند کو حساس قرار دے دیا ہے جسے مزید مضبوط بناے کا کام تیزی سے جاری ہے۔
مقامی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ سینکڑوں دیہات اور سینکڑوں ایکڑ پر کھڑی فصلیں زیر آب آگئی ہیں اور مکانات گر گئے ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق مزید دیہات کو خطرہ درپیش ہے جس کی وجہ سے انتظامیہ انھیں خالی کرنے کا اعلان کر رہی ہے اورلوگوں کو محفوظ مقام پر منتقل کیا جارہا ہے۔
style=”display:none;”>