اسلام آباد ہائی کورٹ نے سابق وزیر اعظم عمران خان کی تقاریر براہ راست نشر کرنے پر پابندی سے متعلق پیمرا کا حکم معطل کردیا ہے۔
اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ نے اس ضمن میں پیمرا کا نوٹی فکیشن معطل کر دیا ہے۔ عمران خان کی درخواست پر سماعت کرتے ہوئے چیف جسٹس اطہر من اللہ نے کہا کہ بادی النظر میں پیمرا نے یہ نوٹی فکیشن جاری کرتے ہوئے اختیار سے تجاوز کیاہے اور پیمرا کو اختیار نہیں کہ وہ پابندی کا ایسا کوئی حکم جاری کرے۔
عدالت نے پیمرا اور اٹارنی جنرل کو نوٹس جاری کر دیا ہے اور حکم دیا ہے کہ پیمرا ایک افسر نامزد کرے جو پیش ہو کر نوٹی فکیشن کے اجرا کی وضاحت کرے۔
style=”display:none;”>