ایڈیشنل سیشن جج اسلام آباد زیبا چودھری کو دھمکانے پر عمران خان کے خلاف توہین عدالت کیس کے سلسلے میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی ایف نائن پارک میں تقریر کا ریکارڈ اسلام آباد ہائی کورٹ میں جمع کرا دیا گیا ہے۔
یہ ریکارڈ پیمرا کی طرف سے عدالت میں جمع کرایا گیا ہے اور عمران خان کی 20 اگست کی تقریر کی ڈی وی ڈی اور ٹرانسکرپٹ عدالت کو دی گئی ہے۔
پیمرا کے ڈائریکٹر جنرل مانیٹرنگ اشفاق احمد جمانی نے عدالتی حکم پر ریکارڈ جمع کرایا ہے۔ اسلام آباد ہائی کورٹ نے 23 اگست کو نوٹس جاری کر کے پیمرا سے ریکارڈ طلب کیا تھا۔ پیمرا کی جانب سے عدالتی حکم۔
style=”display:none;”>