پاک بحریہ کا سندھ کے سیلاب سے متاثرہ گھارو، جاتی، کنڈیارو، سجاول، چوہڑ جمالی، میر پور خاص، ٹھٹھہ، بدین، دادو اور قمبر سمیت دیگر علاقوں میں ریلیف اینڈ ریسکیو آپریشن جاری ہے۔ پاک بحریہ کی غوطہ خور ٹیمیں سیلابی پانی میں پھنسے افراد کو کشتیوں کی مدد سے محفوظ مقامات پر منتقل کرنے سمیت نکاسی آب کے لیے آپریشن کر رہی ہیں۔
سیلاب زدگان کو مفت طبی سہولیات اور ادویات کی فراہمی کے لئے مختلف علاقوں میں پاک بحریہ کے میڈیکل کیمپ بھی قائم کیے گئے ہیں۔ کمانڈر کوسٹ رئیر ایڈمرل جاوید اقبال نے پاک بحریہ کی امدادی سرگرمیوں کا جائزہ لینے کے لئے متاثرہ علاقوں کا فضائی و زمینی دورہ کیا ۔پاک بحریہ کا ریلیف آپریشن مصیبت میں گھرے ہم وطنوں کی ہر ممکن امداد کے عزم کا عملی مظہر ہے۔
style=”display:none;”>