آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ آج بلوچستان اور سندھ میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کررہے ہیں۔ آرمی چیف سندھ میں سیلاب کی صورتحال اور امدادی سرگرمیوں کا جائزہ لینے کے لئے کراچی پہنچ گئے ہیں۔۔آرمی چیف کو اس موقع پر صوبے میں سیلاب سے ہونے والی تباہ کاریوں اور جاری امدادی سرگرمیوں کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔
آرمی چیف کو بتایا گیا کہ پاک فوج کے دستے متاثرہ علاقوں سے لوگوں کو محفوظ مقامات پر منتقلی میں مصروف عمل ہیں۔سیلاب زدگان کی مددکرنے کے لئے پاک فوج کی جانب سے امدادی کیمپ قائم کئے گئے ہیں اورمتاثرہ افراد کو خوراک ، ضروری اشیاء اور ادویات تقسیم کی جارہی ہیں۔
style=”display:none;”>