الیکشن کمیشن نے چیئر مین پی ٹی آئی عمران خان کی نااہلی کے لیے دائر چھ ارکان قومی اسمبلی کی درخواست خارج کردی ہے۔ الیکشن کمیشن میں توشہ خانہ کیس میں عمران خان کی نااہلی کے لیے چیف الیکشن کمشنر کی سربراہی میں 4 رکنی بینچ نے سماعت کی۔
عمران خان کے وکیل بیرسٹر گوہر الیکشن کمیشن میں پیش ہوئے۔ عمران خان کے وکیل نے اپنے دلائل میں کہا کہ سپیکر قومی اسمبلی کا ریفرنس پہلے ہی الیکشن کمیشن میں زیرسماعت ہے اس لئے چھ ارکان قومی اسمبلیکی طرف سے دائر کی جانے والی درخواستوں کو مسترد کیا جائے۔
ان کا موقف تھا کہ توشہ خانہ کیس میں سپیکر قومی اسمبلی کے ریفرنس پرسماعت 29 اگست کو مقرر ہے۔ اس پر الیکشن کمیشن نے فیصلہ سناتے ہوئے ارکان قومی اسمبلی کی درخواستیں مسترد کر دیں۔
style=”display:none;”>