صوبہ سندھ میں جاری غیر معمولی بارشوں کے باعث نوابشاہ ائرپورٹ کو عارضی طور پر بند کر دیا گیا ہے۔ مسلسل بارشوں کی وجہ سے تمام ائر فیلڈ پر پانی کھڑا ہے اور فی الحال ناقابل استعمال ہے۔
ترجمان سول ایوی ایشن اتھارٹی کے مطابق ایروڈروم ابتدائی طور پر 26 اگست تک بند رہے گا۔ ترجمان کے مطابق ملتان انٹرنیشنل ایئرپورٹ متبادل کے طور پر استعمال کے لیے دستیاب ہے۔
ان کا کہنا ہے کہ ائیرپورٹ پر بحالی کے کاموں کے لیے متعلقہ حلقوں کو پہلے ہی متحرک کر دیا گیا۔
style=”display:none;”>