ملائشیا کے سابق وزیر اعظم نجیب رزاق کو کرپشن کا الزام ثابت ہو جانے پر ملنے والی سزا کے خلاف ان کی آخری اپیل بھی مسترد ہو گئی۔ تمام قا نونی ذرائع میں ناکامی کے بعد اب وہ ایک عام سزا یافتہ مجرم کی طرح اپنی بارہ سالہ قید کی سزا کا آغاز کریں گے۔
ملائشیا کے انہتر سالہ سابق وزیر اعظم ۹ سال تک ملک کے وزیر اعظم رہے۔ ان پرکرپشن کے علاوہ متعدد دیگر جرائم بھی ثابت ہوئے، جن میں بحیثیت وزیر اعظم اختیارات کا غلط استعمال اور ‘منی لانڈرنگ’ کے الزامات بھی شامل ہیں۔
ملائشیا کی ‘فیڈرل کورٹ’ نے ان کی اپیل مسترد کرتے ہوئے اپنے فیصلے میں لکھا کہ ہائی کورٹ کا فیصلہ درست تھا۔ اب نجیب رزاق کو تقریبا” ۵ کروڑ ڈالر کی جرمانہ کی رقم بھی ادا کرنی ہوگی اور وہ اب اپنی زندگی کے اگلے بارہ سال کولالمپور کے قریب واقع ‘کاجانگ جیل’ میں گذاریں گے۔
دیگرکئی الزامات کے علاوہ ان پر ایک بڑا الزام یہ بھی ثابت ہوا ہے کہ، چند دیگر افراد کے ساتھ شراکت میں ایک بینک قائم کرکے انھوں نے ساڑھے چار ارب ڈالر کی رقم خرد برد کرلی۔
style=”display:none;”>