ناٹنگھم میں ہونے والے ایف آئی ایچ ماسٹرز ہاکی ورلڈ کپ انگلینڈ نے جیت لیا۔ انگلینڈ نے ماسٹرز ہاکی ورلڈکپ کے فائنل میں آسٹریلیا کو شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کیا۔ انگلینڈ نے آسٹریلیا کو پینلٹی شوٹ آؤٹ پر شکست دی۔
مقررہ وقت میں دو دو گول سے مقابلہ برابر رہا تھا۔ انگلینڈ کی ٹیم میں پاکستان کے سابق کپتان غضنفر علی بھی شامل تھے۔غضنفر علی نے انگلینڈ کی جانب سے دوسری مرتبہ ورلڈ کپ کھیلا۔ماسٹرز ورلڈکپ میں انگلینڈ، آسٹریلیا، امریکا، ارجنٹائن، ملائیشیا، جنوبی افریقا، جرمنی، فرانس، سری لنکا، ویلز ، آئر لینڈ اور اسپین کی ٹیمیں بھی شامل تھیں۔
style=”display:none;”>