آئندہ سال ہونے والے میگا ایونٹ میں میزبان بھارت کے ساتھ ٹاپ 7 ٹیموں کو براہ راست شرکت کا موقع ملے گا
آئی سی سی ورلڈکپ سپرلیگ میں پاکستان کی تیسری پوزیشن مزید مستحکم ہوگئی۔ آئی سی سی سپر لیگ کو ورلڈکپ کوالیفائرز کا درجہ حاصل ہے، آئندہ سال ہونے والے میگا ایونٹ میں میزبان بھارت کے ساتھ ٹاپ 7 ٹیموں کو براہ راست شرکت کا موقع ملے گا، دیگر 5کو کوالیفائنگ ٹورنامنٹ میں حصہ لینا ہوگی۔
نیدرلینڈز سے ون ڈے سیریز کے تیسرے میچ میں فتح سے پاکستان نے پوائنٹس کی تعداد بنگلہ دیش جتنی یعنی 120 کرلی مگر رن ریٹ کے معمولی فرق سے بدستور تیسرے نمبر پر ہے۔
اس وقت انگلینڈ 125 پوائنٹس کے ساتھ سرفہرست، بنگلہ دیش (120) دوسرے نمبر پر ہے،پاکستان (120) تیسرے نمبر پر ہے، ویسٹ انڈیز کیخلاف سیریز فتح کے بعد نیوزی لینڈ 110پوائنٹس کے ساتھ چوتھی پوزیشن پر آگیا۔ افغانستان(100) کو پانچویں نمبر پر جانا پڑا، بھارت (99) چھٹی، ویسٹ انڈیز (88) ساتویں، آسٹریلیا (70) آٹھویں، آئرلینڈ (68) نویں، سری لنکا (62) دسویں، جنوبی افریقہ (49) 11ویں، زمبابوے (35) 12 ویں اور نیدرلینڈز (25) 13 ویں نمبر پر ہیں۔
یاد رہے کہ پاکستان کے افغانستان اور انگلینڈ سے 3،3 ون ڈے میچز باقی ہیں، ویسٹ انڈیز کی ٹیم اپنے تمام 24 میچز کھیل چکی اور ورلڈکپ میں براہ راست رسائی کیلئے اسے دیگر ٹیموں کے نتائج پر انحصار کرنا ہوگا۔
style=”display:none;”>