واٹس ایپ کے فون نمبر 03317871787 پر 15 سروسز استعمال کر سکیں گے
پنجاب پولیس کے بذریعہ واٹس ایپ آن لائن شکایات درج کرانے کے نظام کا افتتاح کر دیا گیا۔ آئی جی پنجاب فیصل شاہکار نے سینٹرل پولیس آفس میں پنجاب پولیس واٹس ایپ سروسز اور آن لائن کمپلینٹ مینجمنٹ سسٹم کا افتتاح کیا۔
پنجاب پولیس کے واٹس ایپ نمبر پر پولیس کی تمام سروسز واٹس ایپ پر دستیاب ہوں گی۔ پولیس حکام کے مطابق صوبے بھر میں عوام دئیے گئے واٹس ایپ نمبر کو محفوظ کر کے اس کے ذریعے 15 سروسز استعمال کر سکیں گے۔ پولیس حکام نے بتایا ہے کہ شہری واٹس ایپ کے ذریعے موبائل فون نمبر 03317871787 پر تمام سروسز استعمال کر سکیں گے، جہاں ہیلو السلام علیکم لکھنے کے بعد مینیو سامنے آئے گا۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ شہریوں کو واٹس ایپ کے ذریعے پولیس ہیلپ لائن استعمال کرنے میں آسانی ہو گی۔
شہریوں کو گوگل کی بجائے اب واٹس ایپ سے تمام تفصیلات مل جائیں گی۔ پولیس حکام کا یہ بھی کہنا ہے کہ اگلے ہفتے سے شہریوں کے لیے آئی جی پنجاب نئی سہولت کا آغاز کریں گے۔
style=”display:none;”>