آل پاکستان کلرکس ایسوسی ایشن میٹرو پولٹین کارپوریشن کے سینئر نائب صدر محمد ریاض الدین صوفی نے ملک کے مختلف علاقوں میں سیلاب کی تباہ کاریوں پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ تمام سرکاری افسران و ملازمین اپنی ایک دن کی تنخواہ سیلاب زدگان کیلئے عطیہ کریں۔
اپنے بیان میں ریاض الدین صوفی نے کہا کہ ملک کے مختلف علاقوں میں شدید بارشوں اور بد ترین سیلاب سے بڑے پیمانے پر تباہی ہوئی ہے۔ انسانی جانوں کے ضیاع کے ساتھ لوگوں کے گھر، مال مویشی اور ہزاروں ایکڑ وں پر کھڑی فصلیں تباہ ہو گئی ہیں۔
اپیل ہے کہ تمام وفاقی ،صوبائی محکمے اور ضلعی محکموں کے افسران و ملازمین کم از کم ایک دن کی تنخواہ سیلاب سے متاثرہ اپنے بہن بھائیوں کے لئے عطیہ کریں۔ حکومت کو بھی چاہیے کہ ان علاقوں میں ایمر جنسی کا نفاذ کیا جائے اور سیلاب متاثرین کی بحالی کے لئے خصوصی پیکج کا اعلان کیا جائے ۔
style=”display:none;”>