اسلام آباد ہائیکورٹ نے سابق وزیر اعظم اور پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے خلاف توہین عدالت کارروائی شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اسلام آباد ہائی کورٹ کا لارجر بینچ کل سماعت کرے گا۔ ان کے خلاف یہ کارروائی جوڈیشل مجسٹریٹ اسلام آباد زیبا چودھری کے خلاف جلسہ عام میں بیان دینے پر شروع کی جا رہی ہے۔
عمران خان کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی کا فیصلہ ہائیکورٹ کے تمام ججز کی مشاورت سے ہوا ہے۔ اسلام آباد ہائی کورٹ میں اس کیس کی سماعت کے لیے لارجر بینچ تشکیل دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ جسٹس محسن اختر کیانی، جسٹس میاں گل حسن اورنگ زیب اور جسٹس بابر ستار لارجر بینچ میں شامل ہوں گے۔
style=”display:none;”>