اسلام آباد ہائی کورٹ نے پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کی دہشت گردی کے مقدمہ میں ضمانت قبل از گرفتاری 25 اگست تک منظور کر لی ہے۔ اس سے قبل بابر اعوان اور فیصل چودھری کی وساطت سے عمران خان نے ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواست دائر کی تھی۔
درخواست میں موقف اختیار کیا گیا تھا کہ عدالت ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواست منظور کرے۔ عدالت جب بھی چاہے میں مقدمے میں شامل تفتیش ہونے کے لیے تیار ہوں۔ رجسٹرار اسلام آباد ہائی کورٹ نے درخواست پر تین اعتراضات دائر کر دئیے تھے جنہیں عدالت نے نظر انداز کرتے ہوئے 25 اگست تک ضمانت قبل از گرفتاری دے دی ہے۔ ۔چیئرمین پی ٹی آئی کے خلاف گزشتہ روز دہشت گردی کا مقدمہ درج کیا گیا۔
style=”display:none;”>