اسلام آباد ہائیکورٹ نے چئیرمین پی ٹی آئی عمران خان کی نااہلی کے لیے دائر درخواست قابل سماعت ہونے پر فیصلہ محفوظ کر لیا۔ اسلام آباد ہائی کورٹ کے قائم مقام چیف جسٹس عامر فاروق نے درخواست پر سماعت کی۔ اسلام آباد کے شہری محمد ساجد کی جانب سے وکیل نے عدالت کے استفسار پر دلائل میں بتایا کہ عمران خان نے بیٹی ٹائیریان کو کاغذات نامزدگی میں ظاہر نہیں کیا، عمران خان پہلے ٹائیریان سے متعلق تردید کرتے تھے اب ٹائیریان سے متعلق سوال کا جواب نہیں دیتے۔
درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ عمران خان جانتے ہیں ان کیخلاف ثبوت موجود ہیں، عمران خان پبلک آفس یا پارٹی سربراہ کا عہدہ نہیں رکھ سکتے، عمران خان سے پوچھا جائے ان پر آرٹیکل 62 ون ایف کا اطلاق کیوں نہ ہو؟ عدالت نے درخواست گزار وکیل کے دلائل کے بعد درخواست قابل سماعت ہونے پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔
style=”display:none;”>