توشہ خانہ کیس میں عمران خان کی نااہلی کے لیے دائر درخواست پرچیف الیکشن کمشنر کی سر براہی میں پانچ رکنی کمیشن نے سماعت کی۔ تحریک انصاف کے وکیل نے جواب جمع کروانے کے لئے کمیشن سے وقت مانگ لیا۔ محسن شاہنواز رانجھا نے عمران خان کی نااہلی کیلئے الیکشن کمیشن سے رجوع کیا تھا۔
سماعت میں تحریک انصاف کے وکیل نے تین ہفتوں کا وقت مانگا جس پر چیف الیکشن کمشنر نے کہا کہ اتنا زیادہ وقت نہیں دیا جا سکتا، توشہ خانہ سے لئے گئے تحائف کی تفصیلات دینے کے لئے ایک ہفتہ بھی بہت ہے۔
کمیشن نے پی ٹی آئی کو جواب جمع کروانے کے لئے وقت دیتے ہوئے سماعت انتیس اگست تک ملتوی کر دی۔ عمران خان پر توشہ خانہ سے لیے گئے تحائف کو چھپانے کا انکشاف کیا گیا ہے۔ عمران خان نے توشہ خانہ سے لئے تحائف اپنے اثاثوں میں ظاہر نہیں کئے۔
style=”display:none;”>