پاکستان تحریک انصاف کے لیاقت باغ میں جلسے کے حوالے سے انٹیلی جنس اداروں نے پنجاب حکومت کو الرٹ جاری کردیا۔ ذرائع نے بتایا کہ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کو سیکیورٹی ٹھریٹس کے باعث لیاقت باغ میں سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے جارہے ہیں، خطاب کیلئے بلٹ پروف ڈائس نصب کردیا گیا ہے۔
ذرائع نے بتایا کہ جلسہ گاہ و گردنواح کی سیکیورٹی یقینی بنانے کے لیے راولپنڈی پولیس کے 3 ہزار سے زائد جوان بلائے گئے ہیں جبکہ بلند عمارتوں پر اسنائپرز تعینات کیے جائیں گے۔
لیاقت باغ میں جلسہ گاہ کی مانیٹرنگ کے لیے 25 مقامات پر کلوز سرکٹ ٹی وی کیمرے بھی نصب کیے گئے ہیں۔
style=”display:none;”>