شاہین شاہ آفریدی کی انجری ٹھیک نہیں ہوپائی جس کی وجہ سے انھیں مزید چھ ہفتوں تک آرام کرنے کی ہدائت کی گئی ہے۔ ان کی عدم دستیابی کی وجہ سے پاکستان کی قومی ٹیم کی ایشیا کپ کی تیاریوں کو بڑا دھچکا لگا ہے۔
پاکستان کرکٹ بورڈ کی میڈیکل ایڈوائزری کمیٹی اور آزاد اسپیشلسٹ کے پینل نے شاہین شاہ آفریدی کی رپورٹس کا جائزہ لینے کے بعد انہیں مزید 4 سے 6 ہفتے تک آرام کرنے کا مشورہ دیا ہے۔ شاہین سری لنکا کے خلاف گال میں پہلے ٹیسٹ میچ میں ہی فیلڈنگ کرتے ہوئے دائیں گھٹنے کی انجری کا شکار ہو گئے تھے۔
ڈاکترز کی اس ہدائت کے بعد شاہین نہ صرف ایشیا کپ ٹی 20 ٹورنامنٹ سے باہر ہو گئے ہیں، بلکہ انگلینڈ کے خلاف ٹی20 سیریز میں بھی وہ قومی ٹیم کو دستیاب نہیں ہوں گے۔ لیکن کرکٹ بورڈ کو قوی امید ہے کہ آسٹریلیا میں ہونے والے ٹی 20 ورلڈ کپ سے قبل وہ نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز کے لئے دستیاب ہوجائیں گے۔
style=”display:none;”>