سلامتی کونسل نے 13 طالبان رہنماؤں کو حاصل سفری پابندیوں کا استثنا ختم کر دیا گیا۔ روس اور چین نے طالبان رہنماؤں کو حاصل استثناء میں مزید نوے روز کی توسیع کی تجویز پیش کی تاہم برطانیہ اور فرانس سمیت بعض مغربی ممالک نے اس کی مخالفت کی۔
اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے 20 جون کو 13 طالبان رہنماؤں کو سفری پابندیوں سے حاصل استثناء میں 2 ماہ کی توسیع کی تھی تاہم لڑکیوں کے سکولوں کی بندش پراعلیٰ تعلیم کے عبوری وزیر مولوی عبد الباقی حقانی اور نائب وزیر تعلیم سید احمد شہید خیل پر دوبارہ سفری پابندیاں عائد کردی گئیں تھیں ۔
style=”display:none;”>