شمالی وزیرستان کے ضلع میر علی میں سیکیورٹی فورسز نے خفیہ اطلاعات پر آپریشن کیا۔ سیکورٹی فورسز ا و ر دہشت گردوں کے درمیان شدید فا ئرنگ کے نتیجے میں دو دہشت گرد ہلاک ہو گئے۔ ترجمان آ ئی ایس پی آر کے مطابق مارے جانے والے دہشت گردوں میں کالعدم حافظ گل بہادر گروپ کے کمانڈر خبیب عرف بلال بھی شامل ہے۔ دہشت گردوں کے قبضے سے بھاری تعداد میں اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کیا گیا۔
style=”display:none;”>