کراچی کے حلقے این اے 245 میں ضمنی الیکشن کل ہوگا۔ الیکشن کمیشن نے تمام انتظامات مکمل کر لیے ہیں۔ قومی اسمبلی کی یہ نشست عامر لیاقت حسین کی وفات کے باعث خالی ہوئی تھی۔ اس نشست پر کل پندرہ امیدوار آمنے سامنے ہیں۔ جبکہ کل ووٹرز کی تعداد 5 لاکھ 15ہزار ہیں۔ 263 پولنگ اسٹیشن اور 1052 پولنگ بوتھ قائم کئے گئے ہیں۔
این اے 245 پر پیپلزپارٹی اور جے یو آئی کے امیدوار ایم کیو ایم پاکستان کے حق میں دست بردار ہو چکے ہیں۔اصل مقابلہ ایم کیو ایم پاکستان کے امیدوارمعید انور اورپاکستان تحریک انصاف کے امیدوار محمود باقی کے درمیان ہوگا۔
style=”display:none;”>