پی ٹی آئی کے رہنما شہباز گل کے خلاف اداروں کو بغاوت پر اکسانے کے الزام میں پولیس کی جانب سے مزید آٹھ روز کے لے جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد کرتے ہوئے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد نے انہیں مزید میڈیکل ٹیسٹ کے لئے پیر تک پمز میں بھجوا دیا ہے۔ عدالت نے قرار دیا ہے کہ شہباز گل کا پہلے سے دیا گیا جسمانی ریمانڈ ابھی شروع نہیں ہوا اور اسے پیر تک معطل کر دیا ہے۔
شہباز گل کو ڈیوٹی مجسٹریٹ راجہ فرخ علی خان کی عدالت میں پیش کیا گیا۔ عدالت نے کہا کہ شہباز گل کو دمہ کا مرض ہے اس کے ٹیسٹ کرائیں اور پیر تک شہباز گل کی دوبارہ میڈیکل رپورٹ عدالت میں جمع کرائیں۔ عدالت نے شہباز گِل کے وکلاء کے جسمانی ریمانڈ مکمل ہونے کی استدعا بھی مسترد کر دی اور کہا کہ شہباز گِل کا جسمانی ریمانڈ ابھی شروع ہی نہیں ہوا۔
شہباز گِل کے وکلا نے عدالت کو بتایا کہ پولیس انہیں سی آئی اے دفتر لے گئے ہیں ان سے پوچھا جائے کیوں لے کر گئے۔ عدالت نے کہا کہ ان چیزوں کو چھوڑ دیں، میں نے آرڈر کر دیا ہے۔
style=”display:none;”>