واشنگٹن میں لسبیلہ ہیلی کاپٹر حادثے میں شہید ہونے والے پاک فوج کے افسران اور جوان کی یاد میں تعزیتی ریفرنس کا انعقاد کیا گیا ، جس میں شہدا کی قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کرنے کے ساتھ ان کے لئے فاتحہ خوانی کی گئی۔ پاکستانی سفارت خانے میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پاکستانی سفیر مسعود خان نے کہا کہ پاک فوج کے افسران اورجوان قوم کا سرمایہ افتخار ہیں۔
انہوں نے اپنی لازوال قربانیوں کی بدولت قوم کا سر فخر سے بلند کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ لیفٹنٹ جنرل سرفراز علی شہید نے اپنی پیشہ وارانہ صلاحیتوں اور کردار سے قابل تقلید مثال قائم کی۔ ان کی شہادت پر امریکی محکمہ دفاع اور دفترِ خارجہ کی جانب سے بھی تعزیت کا اظہار کیا گیا۔ ریفرنس میں پاکستانی سفارتخانہ واشنگٹن کی جانب سے شہداء کے خاندانوں کو تعزیتی پیغام بھی ارسال کیا گیا ۔
style=”display:none;”>